September 12, 2025 10:04 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گیان بھارتَم مشن، بھارت کی ثقافت، ادب اور آگہی کی آواز بننے کیلئے پوری طرح تیار ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ گیان بھارتم مشن بھارت کی ثقافت، ادب اور آگہی کی آواز بننے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ نئی دلّی میں گیان بھارتم پر بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا ایک کروڑ مخطوطات کا مجموعہ ہے۔
جناب مودی نے مزید کہا کہ تاریخ کے پورے عمل میں کروڑوں مخطوطات تباہ ہوگئے، لیکن جو باقی بچے ہیں اُن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے آبا و اجداد نے خود کو علم، سائنس اور آموزش کیلئے کتنا زیادہ وقف کر رکھا تھا۔ انھوں نے مزید کہاکہ بھارت خود اپنے آپ میں ایک بہتا ہوا جھرنا ہے جو اپنے تصورات، اپنے نظریات اور اپنی اقدار سے اپنا راستہ وضع کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے گیان بھارتم پورٹل کا بھی افتتاح کیا جو ایک مخصوص ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس سے مخطوطات کو ڈیجیٹل بنانے، اُنھیں محفوظ کئے جانے اور اُن تک عوام کی رسائی بڑھانے کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔
’’مخطوطات کے ورثے کے ذریعے بھارت کی علمی وراثت کا دعویٰ پھر سے پیش کرنے‘‘ کے موضوع پر یہ تین روزہ کانفرنس کَل شروع ہوئی تھی۔ اِس کانفرنس نے سرکردہ دانشوروں، تحفظ کے عمل میں پیش پیش رہنے والوں، ٹیکنالوجی سے وابستہ افراد اور پالیسی ماہرین کو یکجا کردیا ہے تاکہ وہ بھارت کے مخطوطات کے ایسے اثاثے کو بحال کرنے کے طریقۂ کار پر غوروخوض کرسکیں جو اپنے آپ میں بے مثال ہے اور اِسے عالمی علم کے ڈائیلاگ میں مرکزی حیثیت عطا کرسکیں۔ اِس کانفرنس میں ایک نمائش بھی شامل ہے جس میں نایاب مخطوطات اور اہم ترین شعبوں پر دانشورانہ اظہارِ خیالات کی نمائش کی گئی ہے جن میں مخطوطات کے تحفظ، اُنھیں ڈیجیٹل بنائے جانے سے متعلق ٹیکنالوجی، Metadata Standards، قانونی نظامِ عمل، ثقافتی سفارتکاری اور قدیم مخطوطات کے پڑھنے کے عمل سے متعلق پریزنٹیشن شامل ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔