April 9, 2025 10:28 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کمانڈ ایریا کے فروغ اور پانی کے بندوبست کی جدید کاری سے آبپاشی کا نظام جدید ہوگا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کمانڈ ایریا کے فروغ اور پانی کے بندوبست کی جدید کاری سے آبپاشی کا نظام جدید ہوگا، مائیکرو آبپاشی کو فروغ حاصل ہوگا اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ آج مرکزی کابینہ نے پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا کی ذیلی اسکیم کے طور پر کمانڈ ایریا کے فروغ اور پانی کے بندوبست کی جدید کاری کو منظوری دی ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر جناب مودی نے کہا کہ اِس سے پانی کے مناسب استعمال کو فروغ ملے گا، پیداوار بہتر ہوگی اور کسانوں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کابینہ کی جانب سے چھ لین والے Zirakpur بائی پاس کی تعمیر کی منظوری سے سفر کے وقت میں کمی آئے گی اور ہماچل پردیش اور NCR کیلئے کنکٹیویٹی بھی بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بلارکاوٹ اور مستقبل کیلئے تیار ٹرانسپورٹ سے متعلق بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کی پی ایم گَتی شکتی پہل سے بھی مطابقت رکھتا ہے۔ x