وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اپنے کسانوں، ماہی گیروں اور ڈیری سے وابستہ لوگوں کے مفادات پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا۔ وہ آج نئی دلّی میں MS سوامی ناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم مودی نے زور دے کر کہا کہ کسانوں کی بہبود، اُن کی حکومت کی اوّلین ترجیح رہی ہے۔
اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ڈاکٹر سوامی ناتھن نے بھارت کو غذائی اجناس پیدا کرنے میں خود مختار بنانے میں تحریک کی قیادت کی تھی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج بھارت پوری دنیا میں دودھ، دالیں اور کپاس پیدا کرنے میں پہلے نمبر پر ہے۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ موسمی تبدیلی کا سامنا کرنے والی فصلوں کی اقسام پیدا کرنے اور گرمی کو برداشت کرنے والی فصلوں پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اکیسویں صدی کا بھارت ترقی یافتہ ملک بننے کیلئے پابند عہد ہے اور یہ مقصد سماج کے ہرطبقے کے تعاون کے ذریعے حاصل کیا جائے گا۔
وزیراعظم نریندرمودی نےآج پارلیمنٹ میں تملناڈو کے کسانوں کے گروپ سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں انھوں نے بتایاکہ وہ کسانوں کے تجربات سُن کر بے حد خوش ہوئے کہ وہ کس طرح اپنی فصل کی پیداوار اور پائیداری کو بڑھانے کیلئے اختراع پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں اور زراعت سے متعلق نئی ٹکنالوجیز اپنا رہے ہیں۔