January 24, 2026 9:46 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کئی ملکوں کے ساتھ تجارت اور موبیلٹی سے متعلق معاہدوں سے بھارتی نوجوانوں کیلئے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت، ملک کے اندر اور بیرون ملک نوجوانوں کیلئے نئے مواقع پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔ آج نئی دلّی میں ورچوئل وسیلے سے 18ویں قومی روزگار میلے سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بھارت، کئی ملکوں کے ساتھ تجارت اور موبیلٹی کے شعبے میں سمجھوتے کر رہا ہے۔ اِس سے ملک کے ہنر مند نوجوانوں کیلئے بے شمار مواقع فراہم ہوں گے۔ جناب مودی نے کہا کہ آج کے اِس اہم دن پر60 ہزار سے زیادہ نوجوان، سرکاری نوکریوں کیلئے تقرر نامے حاصل کرکے اپنی زندگی کا ایک نیا باب شروع کر رہے ہیں۔
ملک کی مضبوط معیشت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بھارت، دنیا کی واحد معیشت ہے، جس نے ایک دہائی کے اندر اپنی مجموعی گھریلو پیداوار GDP کو دو گنا کیا ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت، ایک بڑی مینوفیکچرنگ طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے، جہاں الیکٹرانکس، دوا سازی اور ویکسین، دفاع اور آٹو موبائل جیسے شعبوں میں پیداوار اور برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔