وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل انڈیا، اسٹارٹ اَپ کی ترقی اور نوجوانوں کی شمولیت کا امتزاج ملک کے مستقبل کو ایک نئی شکل دے رہا ہے۔ نئی دلی میں کل وکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ 2026 کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک تخلیقی اور ٹیکنالوجی پر مبنی شعبوں میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جس کی بڑی وجہ نوجوان اختراع کار اور کاروباری افراد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا نے تخلیق کاروں کی ایک بالکل نئی برادری کو جنم دیا ہے اور ’اورنج اکانومی‘ کے بے مثال عروج کو فروغ دیا ہے، جس میں ثقافت، مواد اور تخلیقی صلاحیتیں شامل ہیں۔
S/B: PM Modi -Orangae Economy
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جب ملک 2047 میں آزادی کے 100 سال مکمل کرے گا، تو وہ وقت آج کے نوجوانوں کی زندگی میں سب سے زیادہ اہم ہوگا۔
S/B:0815 Final PM Modi 2047
وزیر اعظم مودی نے اسٹارٹ اَپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، کاروبار میں آسانی، ٹیکس اور ضابطوں کی تعمیل کو آسان بنانے جیسے اہم اصلاحات اور اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان سے بھارت میں اسٹارٹ اَپ انقلاب کو تیز رفتار ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کے ذریعے پہلے حکومت کے زیرِ تسلط رہنے والے شعبوں کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے کھولا گیا ہے، جس سے ملک میں اختراعات اور صنعت کاری کو فروغ حاصل ہوا ہے۔x