وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پی ایم SETU اسکیم، ملک کے نوجوانوں کو دنیا کی ہُنرمندی کی مانگوں سے جوڑے گی۔ انہوں نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ اس اسکیم کے تحت انڈسٹرئل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ITIs نیٹ ورک اس وقت صنعتی ہُنرمندی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی تیاری کر رہا ہے اور اگلے 10 سال میں مستقبل کی مانگوں کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ جناب مودی نے یہ بات کل نئی دلّی میں کوشل دیکشانت سماروہ کے دوران پی ایم SETU اسکیم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہی۔
اس موقعے پر جناب مودی نے ملک بھر میں تعلیم ہُنرمندی اور صنعتکاری کو فیصلہ کُن طور پر آگے بڑھانے کی غرض سے نوجوانوں پر مرکوز 62 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے مختلف اقدامات آغاز کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم SETU اسکیم سے ملک بھر کے ایک ہزار سے زیادہ ITIs کو فائدہ پہنچے گا، کیونکہ وہ اپگریڈ کی جائیں گی اور جدید مشینیں متعارف کرائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ITIs نہ صرف صنعتی تعلیم کے ابتدائی ادارے ہیں، بلکہ وہ ایک آتم نربھر بھارت بنانے کے لیے ورکشاپس کے طور پر بھی خدمت انجام دیتے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ NDA حکومت ہُنرمندی اور اختراع پر پوری توجہ کے ساتھ مستقبل کی رہنمائی کے لیے یووا شکتی تیار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہُنرمندی اور معلومات، ملک کی تعمیر میں بہت اہم رول ادا کرتے ہیں۔
بھارت رتن Karpoori ٹھاکر کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہُنرمندی کی یونیورسٹی جو اُن کے نام پر قائم کی جا رہی ہے، اُس ویژن کو آگے بڑھانے کے لیے ایک طاقتور وسیلے کے طور پر خدمات انجام دے گی۔ وزیر اعظم نے بہار کے
Mukhyamantri Nishchay Svyam Sahayatya Bhatta Yojana
کا بھی آغاز کیا، جس کے تحت ہر سال تقریباً 5 لاکھ گریجویٹ نوجوانوں کو مُفت ہُنرمندی کی تربیت کے ساتھ دو سال کے لیے ایک ہزار روپے کا ماہانہ بھتہ حاصل ہوگا۔
جناب مودی نے چار سو Navodaya ودیالوں میں قائم کیے گئے ایک ہزار 200 پیشہ ورانہ ہُنرمندی کے Labs اور 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 200 ایکلویہ ریزیڈینشیل اسکولوں کا بھی افتتاح کیا۔×