وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ بھارت نے آپریشن سندور کے تحت دہشت گردوں کی کمین گاہوں کو تباہ کرتے ہوئے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسلح فورسز کو کارروائی کرنے کی کھلی چھوٹ دی ہوئی تھی، جس سے فوج کی تینوں شاخوں کو ایک ایسا اچوک شکنجہ کسنے میں مدد ملی، جس کے سبب پاکستان جھکنے پر مجبور ہوگیا۔ وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کبھی بھی سیدھی جنگ نہیں جیت سکتا۔ اِسی لئے وہ دہشت گردی کو شہ دے کر، درپردہ جنگ میں ملوث ہے۔ جناب مودی نے یہ بات، راجستھان کے بیکانیر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس سے پہلے راجستھان کے شہر بیکانیر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 26 ہزار کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو ملک کے نام وقف کیا۔ وزیرِ اعظم نے ملک کی 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 86 اضلاع میں تجدید کاری کئے گئے 103 امرت بھارت ریلوے اسٹیشنوں کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے بیکانیر- ممبئی ایکسپریس کو بھی جھندی دکھاکر روانہ کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ امرت بھارت اسٹیشن نہ صرف بھارت کی ہزاروں سال پرانے ورثے کو محفوظ کریں گے بلکہ ریاستوں میں سیاحت کے فروغ دینے کیلئے تامل کے طور پر کام کریں گے اور اِس سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر اعظم نے لوگوں پر اس بات کیلئے بھی زور دیا کہ وہ اسٹیشن پر صفائی ستھرائی اور تحفظ کو یقینی بنائیں کیونکہ وہ اِن بنیادی ڈھانچوں کے حقیق مالکان ہیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کے تحت ریلویز میں یکسر تبدیلی والی اصلاحات دیکھی جا رہی ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صبح ملک بھر کے 103 دوبارہ تیار کیے گئے ریلوے اسٹیشنوں کا ورچؤل وسیلے سے افتتاح کیا۔ اِن اسٹیشنوں میں حیدرآباد کا بیگمپیٹ ریلوے اسٹیشن دیگر اسٹیشنوں سے الگ بن کر اُبھرا ہے۔ اِس اسٹیشن کی نہ صرف جدید سہولیات کے ساتھ ایک نئی شکل سامنے آئی ہے، بلکہ جنوب وسطی ریلوے کے تحت یہ ایسا پہلا اسٹیشن ہے جسے مکمل طور پر خواتین چلائیں گی۔
Site Admin | May 22, 2025 9:50 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے ذریعے درِ پردہ جنگ کا سہارا لیتا ہے کیونکہ وہ بھارت کے ساتھ سیدھی جنگ نہیں جیت سکتا