وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ کل، آئیزال کے عوام سے ملنے کے منتظر ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ یہ دورہ بہت خاص ہے کیونکہ Bairabi-Sairang نئی ریلوے لائن کی افتتاح کے ساتھ ہی آئیزال پہلی مرتبہ ریلوے نیٹ ورک سے جڑ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اِسے انتہائی چیلنج بھرے علاقے میں تعمیر کیا گیا ہے اور اِس میں کئی بڑے اور چھوٹے پُل بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریل رابطے کے آجانے کی وجہ سے تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔
Site Admin | September 12, 2025 9:53 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ کل، آئیزال کے عوام سے ملنے کے منتظر ہیں