February 24, 2025 9:43 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ دنیا کے ہر باورچی خانے میں بھارتی کسانوں کے ذریعے اُگائی ہوئی ایک مصنوعات ہونی چاہئے۔ انھوں نے 22 ہزار 700 کروڑ روپئے مالیت کی پردھان منتری کسان سمّان ندھی اسکیم کی 19ویں قسط جاری کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ان کا خواب ہے کہ دنیا کے ہر ایک باورچی خانے میں کم سے کم بھارت کا ایک پکوان ہونا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت زرعی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دے کر، پروسیس اور مارکیٹنگ کرکے اس سمت میں مسلسل کام کر رہی ہے۔ جناب مودی، 9 کروڑ 80 لاکھ کسانوں کو پی ایم کسان اسکیم کی 19ویں قسط جاری کرنے کے بعد بھاگلپور میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے مالی امداد کے طور پر 22 ہزار 700 کروڑ روپئے کی رقم جاری کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ مکھانے کو فروغ دینا بھی اِس سمت میں اسی طرح کی ایک پہل ہے۔انھوں نے کہا کہ مکھانہ بورڈ کی تشکیل کے بعد عالمی مارکیٹ میں برآمدات میں اضافہ ہوگا اور کاشت کرنے والوں کو پیداوار، اقداری اضافے اور مارکیٹنگ میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ مشرقی بھارت میں ڈبہ بند خوراک کے انتہائی وسیع مواقع ہیں لہٰذا ہم بہار میں NIFTM قائم کرنے جارہے ہیں۔
مدھیہ پردیش میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب پوری دنیا امیدوں کے ساتھ بھارت کی جانب دیکھ رہی ہے۔ آج بھوپال میں عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ عام آدمی، اقتصادی ماہرین، مختلف اداروں اور بہت سے ملکوں نے بھارت سے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔ سربراہ کانفرنس میں مختلف کمپنیوں، کاروباریوں اور سرکار کے درمیان تین لاکھ 80 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری کرنے کا بہترین وقت ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ شمال مشرقی ریاستیں، اُن کی حکومت کی کوششوں کے ذریعے ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچیں گی۔ آج شام، آسام کے گواہاٹی میں Jhumoir Binandini پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا، جب آسام اور شمال مشرق کی ترقی اور خطے کی ثقافت کو نظر انداز کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ بذاتِ خود شمال مشرق کی ثقافت کے برانڈ امبیسڈر بن گئے ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ آسام حکومت نے چائے باغان کے کارکنوں کی بہتر صحت کیلئے 350 سے زیادہ آیوشمان Mandirs کھولے ہیں۔ جناب مودی نے زبردست Jhumoir رقص کارکردگی کو بھی دیکھا، جس میں تقریباً 8 ہزار رقاصاؤں اور ڈھول بجانے والوں نے حصہ لیا۔
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور تقریباً 60 ملکوں کے مشن سربراہوں نے بھی اِس Jhumoir Binandini پروگرام میں شرکت کی۔ Jhumoir آسام کی Tea Tribe اور آدی واسی برادریوں کا ایک لوک رقص ہے۔اِس سے پہلے وزیر اعظم نے گواہاٹی میں ایک روڈ شو کیا۔ جناب مودی ریاست کے دو روزہ دورے پر ہیں اور کَل جناب مودی Advantage Assam 2.0 کا افتتاح کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔