September 21, 2025 9:49 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئے دور کی GST اصلاحات، کَل سے لاگو ہو رہی ہیں، جن سے ملک کی ترقی کی داستان میں تبدیلی آجائے گی اور سماج کے سبھی طبقوں کو بڑے پیمانے پر فائدہ ہوگا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ اگلے دور کی GST اصلاحات پر، نوراتری کے پہلے دن کَل سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ آج شام قوم سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ ’GST بچت اُتسو‘ کَل سے شروع ہوجائے گا اور لوگ اپنی پسند کی چیزیں کم قیمتوں پر خرید سکتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی ترقی کی داستان میں، اِن اصلاحات سے تبدیلی آجائے گی اور نوجوان، نئے اوسط طبقے، کسانوں، خواتین، دوکانداروں، تاجروں اور کارباریوں کو اِس بچت اُتسو سے کافی زیادہ فائدہ ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ شہری اور تاجر کئی دہائی سے ٹیکسوں کے پیچیدہ جال میں پھنسے ہوئے تھے۔ اِن ٹیکسوں میں چنگی، داخلہ ٹیکس، سیلز ٹیکس، ایکسائز، ویٹ اور سروس ٹیکس بھی شامل تھے۔ انھوں نے اشارہ دیا کہ اشیا کو ایک شہر سے دوسرے شہر لے جانے کیلئے کئی چیک پوائنٹس سے گزرنا ہوتا تھا، بہت سے فارم بھرنے ہوتے تھے اور ہر مقام پر مختلف ٹیکس اصولوں سے واقف ہونا پڑتا تھا۔ انھوں نے اشارہ دیا کہ اُن کی حکومت نے 2014 میں اپنے اقتدار میں آنے کے بعد ریاستوں اور متعلقہ فریقوں سے مشورہ کرکے GST کو ترجیح دی۔ انھوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستوں کی کوششوں سے درجنوں ٹیکس ختم کردیئے گئے۔ جناب مودی نے خاص طور پر کہا کہ اِس نئے نظام کے تحت صرف پانچ فیصد اور 18 فیصد ٹیکس زمرے، باقی رہ جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایک ملک-ایک ٹیکس کا خواب پورا ہوگیا ہے۔
وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا کہ پچھلے 11 سال میں 25 کروڑ لوگ غریبی سے باہر آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اِس سال حکومت نے 12 لاکھ روپئے تک کی آمدنی کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرکے، ٹیکس راحت دی ہے، جس کی وجہ سے نئے اوسط طبقے کو خاطر خواہ سہولت فراہم ہوئی ہے۔
جناب مودی نے GST اصلاحات کے تئیں دوکانداروں کے ردِّعمل پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ GST کٹوتی کے فائدوں کو صارفین تک پہنچانے کیلئے سرگرم رہیں۔ وزیر اعظم نے خاص طور پر کہا کہ بہت سی جگہوں پر، اصلاح سے پہلے اور اِس کے بعد کی قیمتیں، بورڈ پر ظاہر کردی گئی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ اُن کی حکومت ’ناگرِک دیووبھوہ‘ کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے، بھارت میں مصنوعات سازی کیلئے بھی ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کی مصنوعات سازی کو، وقار اور مہارت کے سبھی معیارات سے آگے بڑھ جانا چاہئے اور بھارتی مصنوعات کی کوالٹی کو، ملک کی عالمی شناخت اور ساکھ میں اضافہ کرنا چاہئے۔
وزیر اعظم مودی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جب مرکز اور ریاستیں، مل کر قدم بڑھا رہی ہیں تو ایک خود کفیل بھارت کا خواب پورا ہوگا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔