وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئی امرت بھارت ریل گاڑیاں مسافروں کیلئے سفر کو آرم دہ بنانے اور کنکٹی ویٹی کو بہتر کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔ 9 نئی امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کئے جانے سے متعلق ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو کی سوشل میڈیا پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اِن سے دیگر فوائد کے علاوہ تجارت اور سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ کَل ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے اعلان کیا تھا کہ جلد ہی 9 نئی امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کا جھنڈی دکھا کر آغاز کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر سلسلے وار پوسٹ میں جناب ویشنو نے اِن ریل گاڑیوں کے روٹس بھی شیئر کئے۔
Site Admin | January 14, 2026 9:49 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئی امرت بھارت ریل گاڑیاں مسافروں کیلئے سفر کو آرم دہ بنانے اور کنکٹی ویٹی کو بہتر کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہیں