October 10, 2025 9:50 AM | PM-UK

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کے ڈیجیٹل ایکو نظام سے اختراع اور شمولیت کے لیے عالمی پیمانے طے ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کا ڈیجیٹل ایکو نظام اختراع اور شمولیت کے لیے عالمی معیارات طے کر رہا ہے۔ ممبئی میں، گلوبل Fintech Fest 2025 سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ تکنیک کو سبھی کے لیے دستیاب کرانے کے تناظر میں بھارت سب سے زیادہ تکنیکی شمولیت والے معاشروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر مہینے UPI کے توسط سے 25 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 20 ارب لین دین ہو رہے ہیں۔

اس موقعے پر برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer نے کہا کہ برطانیہ اور بھارت فطری ساجھے دار ہیں اور Fintech کے شعبے میں سرکردہ ملک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت-برطانیہ آزاد تجارت کے سمجھوتے سے دونوں ملکوں کی GDP کو بڑھاوا ملے گا۔ انہوں نے اس معاہدے کو دونوں ملکوں کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے برطانیہ کے اپنے ہم منصب کے ساتھ CEO فورم سے خطاب کیا۔ اس موقعے پر جناب مودی نے کہا کہ مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک کے نئے امکانات سامنے آرہے ہیں۔ اِن میں ٹیلی مواصلات، AI، بایو ٹکنالوجی، Quantum، سیمی کنڈکٹر، سائبر اور خلا شامل ہیں۔ اس سے قبل جناب مودی اور جناب Starmer نے مختلف معاملات پر بات چیت کی۔ ممبئی میں دونوں رہنماؤں کے درمیان وفود کی سطح کی بات چیت ہوئی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔