ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 31, 2025 3:12 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کو ’ووکل فار لوکل‘ کے منتر کے ساتھ ترقی یافتہ بھارت کے مقصد کے حصول کیلئے آتم نربھر بھارت کے راستے پر آگے بڑھنا ہوگا۔ آکاشوانی پر ”من کی بات“ پروگرام میں، وزیرِ اعظم نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں سودیشی کو اپنائیں

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک کو ’ووکل فار لوکل‘ کے منتر، آتم نربھر بھارت کی راہ اور ترقی یافتہ بھارت کے مقصد کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ آج آکاشوانی پر ”مَن کی بات“ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ تہواروں کے دنوں میں لوگوں کو سودیشی کے بارے میں کبھی نہیں بھولنا چاہیئے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ ”ایک بھارت شریشٹھ بھارت“، کا جذبہ اور ملک کا اتحاد، ملک کی ترقی کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اِس میں کھیلوں کا بھی اہم رول ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ جو کھیلتا ہے، وہ کھِلتا ہے۔ انہوں نے سری نگر کی ڈَل جھیل میں حال ہی میں منعقدہ پہلے ’کھیلو انڈیا واٹر اسپورٹس فیسٹیول‘ کا ذکر کیا، جہاں ملک بھر کے تقریباً 800 ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
اِس نشریے کے دوران وزیرِ اعظم نے دو کھلاڑیوں، اڈیشہ کی رَشمیتا ساہو اور سری نگر کے محسن علی سے گفتگو کی، جنہوں نے اِس فیسٹیول میں سونے کے تمغے جیتے ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پلوامہ ضلعے کے ایک اسٹیڈیم میں دن رات کے اولین کرکٹ میچ کے دوران ریکارڈ تعداد میں لوگ اکٹھا ہوئے۔ یہ میچ رائل پریمیر لیگ کے تحت کھیلا گیا۔ جناب مودی نے کہا کہ ہزاروں پُرجوش افراد، خاص طور پر نوجوانوں نے رات کے وقت پلوامہ میں کرکٹ کا لطف اٹھایا اور یہ منظر واقعی قابلِ دید تھا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران سیلاب اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کی وجہ سے بڑی تباہی ہوئی ہے اور اِن واقعات سے ملک کے ہر شہری کو دکھ ہوا ہے اور جن کنبوں نے اپنے عزیز و اقارب کو کھویا ہے، اُن کا درد ہمارا درد ہے۔
جناب مودی نے ہر اُس شہری کے تئیں تشکر کا اظہار کیا، جنہوں نے مشکل کی اِس گھڑی میں انسانیت کو مقدم رکھا۔ وزیرِ اعظم نے ڈجیٹل پلیٹ فارم ’پرتِبھا سیتو‘ کا بھی ذکر کیا، جس میں اُن امیدواروں کا ڈیٹا رکھا گیا ہے، جنہوں نے UPSC کے مختلف امتحانات کے سبھی مرحلے پاس کرلئے تھے لیکن حتمی Merit List میں اُن کا نام نہیں آیا۔
Lex Fridman کے ساتھ اپنے Podcast کا ذکر کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ جرمنی کے فٹبال کھلاڑی اور کوچ Dietmar Beiersdorfer نے، اِس Podcast کو سُنا اور وہ مدھیہ پردیش کے شہ ڈول کے نوجوان فٹبال کھلاڑیوں کی زندگی کے سفر سے متاثر ہوئے اور تحریک حاصل کی۔ جناب مودی نے فٹبال شائقین پر زور دیا کہ اُنہیں جب بھی وقت ملے، وہ شہ ڈول ضرور جائیں اور وہاں ہونے والے اسپورٹنگ انقلاب کو قریب سے دیکھیں۔ جناب مودی نے کہا کہ شمسی توانائی سے کسانوں کی زندگی میں بڑی تبدیلی آرہی ہے۔ انہوں نے اِس سلسلے میں بہار میں مظفر پور کی دیوکی کا تذکرہ کیا، جنہوں نے ایک شمسی پمپ سے اپنے گاؤں کی تقدیر ہی بدل ڈالی۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ رامائن اور بھارتی ثقافت کے تئیں پیار و محبت دنیا کے ہر گوشے میں پہنچ رہا ہے۔ جناب مودی نے روس کے Vladivostok کا ذکر کیا، جہاں ایک منفرد نمائش منعقد کی گئی۔ جناب مودی نے بتایا کہ رامائن کے مختلف موضوعات پر روس کے بچوں کی جانب سے بنائی گئیں مختلف Paintings وہاں رکھی گئی تھیں اور ایک مقابلے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ 1947 میں حیدرآباد کے واقعات کے بارے میں مردِ آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی ایک آڈیو ریکارڈنگ شیئر کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ اگلے مہینے ملک حیدرآباد لبریشن ڈے منائے گا اور اُن سبھی دِلیر سورماؤں کی ہمت کو یاد کرے گا، جنہوں نے آپریشن Polo میں حصہ لیا تھا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ 17 ستمبر کو وشو کرما جینتی منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ملک کے وشو کرماؤں کیلئے وقف ہے، جو روایتی دستکاری، ہنرمندی اور علم پر مبنی سائنس کو لگاتار ایک نسل سے دوسری نسل تک پہنچا رہے ہیں۔
جناب مودی نے کہا کہ بڑھئی، لوہار، سنہار، کمہار اور مورتی بنانے والے ہمیشہ ملک کی خوشحالی کی بنیاد رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اِن وِشو کرما بھائیوں کی مدد کیلئے سرکار نے وشوکرما یوجنا کا آغاز کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔