وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک نے گزشتہ 10 برسوں میں اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط، شفافیت اور شمولیاتی ترقی کے تئیں لگاتار عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیر اعظم بجٹ کے بعد ایک ویبینار سے آج خطاب کر رہے تھے۔ ویبینار کا عنوان تھا: ”MSME، ترقی کے انجن: مینوفیکچرنگ، برآمدات اور نیوکلیائی توانائی مشن، انضباط، سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے میں آسانی کیلئے اصلاحات“۔وزیر اعظم نے یقین دلایا کہ حکومت خود کفیل بھارت کے نظریے کیلئے کام کر رہی ہے اور اس نے اصلاحات کی رفتار کو بڑھا دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مستحکم پالیسی اور بہتر کاروباری ماحول، ترقی کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔
ملک میں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کیلئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ حکومت نے جَن وشواس قانون نافذ کیا ہے اور تقاضوں کو کم کرتے ہوئے انکم ٹیکس کا آسان تصور متعارف کرایا ہے۔
وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ دنیا، بھارت کی کھلونا، فٹ ویئر اور چمڑے کی صنعت کی صلاحیت کو تسلیم کرچکی ہے اور روایتی ہنر کو جدید ٹیکنالوجیز سے جوڑ کر خاطر خواہ کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
حکومت کی جانب سے قرض فراہم کرنے میں آسانیوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ لوگ اب بنا کسی ضمانت کے قرض حاصل کر رہے ہیں جس کا انہوں نے پہلے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔
وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ پہلی مرتبہ کاروبار کر رہے پانچ لاکھ خواتین، SC اور ST برادریوں کے کارباریوں کو دو کروڑ روپے کا قرض دیا جائے گا۔ PLI اسکیم سے 14 شعبوں کے مستفید ہونے کاذکر کرتے ہوئے وز اعظم نے مینوفیکچرنگ اور برآمدات کو فروغ دینے کے دو مشنوں کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نے صنعتی رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ محض ناظرین نہ بنیں اور عالمی سپلائی Chain میں مواقع تلاش کریں۔
Site Admin | March 4, 2025 9:37 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک نے اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط، شفافیت اور شمولیاتی ترقی کے تئیں مسلسل عزم کا مظاہرہ کیا ہے