ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 1, 2025 9:58 AM | PM Green Army

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک، صلاحیت کا ایک پاوَر ہاؤس ہے، جس میں زندگی کو تحریک دینے والے سفر کی ایسی بے شمار داستانیں ہیں، جن سے اختراع اور حوصلے کی عکاسی ہوتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملک، صلاحیت کا ایک پاوَر ہاؤس ہے، جس میں زندگی کو تحریک دینے والے سفر کی ایسی بے شمار داستانیں ہیں، جن سے اختراع اور حوصلے کی عکاسی ہوتی ہے۔ کل ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے Green Armyکی مثال دی اور ایک جذبے کے طور پر اُن کے قائدانہ کام کی تعریف کی۔

گرین آرمی، وارنسی کے Deora علاقے میں، ایسی پُر عزم خواتین کا ایک گروپ ہے، جنہوں نے نشیلے مادّوں اور جُوے کی لعنت کی روک تھام کے لیے لوگوں میں بیداری لانے کا کام کیا ہے۔ یہ گروپ ہر ایک بچّی کی پیدائش پر کسی تہوار کی طرح خوشیاں مناتا ہے اور جہیز کی لعنت کی روک تھام کے لیے جدّوجہد کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اِس گروپ کو ایک ستائش نامہ بھیجا، جس میں انہوں نے اِس کے کام پر فخر کا اظہار کیا ہے۔×