وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کَل مرکزی کابینہ کی جانب سے برآمد کاروں کیلئے کریڈٹ گارنٹی اسکیم کو منظوری دئیے جانے سے عالمی مسابقت میں اضافہ ہوگا، بلارکاوٹ کاروبار کو یقینی بنایا جاسکے گا اور بھارت کو خودکفیل بنانے میں مدد ملے گی۔ سوشل میڈیا کی کئی پوسٹ میں، جناب مودی نے، مرکزی کابینہ کے فیصلے کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپورٹ پرموشن مشن- EPM، برآمدات کے شعبے میں مسابقت کو بہتر بنائے گا اور اس سے MSMEs کو بھی مدد ملے گی۔ جناب مودی نے اِس بات کا بھی ذکر کیا کہ EPM سے ایک ایسا طریقہئ کار میکانزم تیار کرنے کیلئے متعلقہ فریقوں کو ایک ساتھ لانے میں مدد ملے گی، جو نتیجہ خیز اور موثر ہو۔
وزیرِ اعظم نے زور دے کر کہا کہ اہم معدنیات کی رائلٹی شرحوں کو معقول بنانے کے فیصلے سے پائیداری اور خود کفالت کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اِس قدم سے سپلائی سلسلہ مستحکم ہوگی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔