ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 15, 2025 3:20 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ قبرص، کناڈا اور کروشیا کے دورے سے دہشت گردی سے نمٹنے کے بارے میں عالمی مفاہمت اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ قبرص، کناڈا اور کروشیا کے، اُن کے دورے سے سرحد پار کی دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی میں، اُس کی لگاتار حمایت کرنے پر ساجھیدار ملکوں کا شکریہ ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ اِس کے ساتھ ساتھ یہ ہر طرح کی دہشت گردی سے نمٹنے کے تعلق سے عالمی سمجھ بوجھ کو تقویت پہنچانے کا بھی ایک موقع ہے۔ جناب مودی نے آج صبح تین ملکوں کے دورے پر روانہ ہونے سے قبل ایک بیان میں یہ بات کہی۔

اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں، وزیرِ اعظم آج شام قبرص پہنچیں گے۔ اپنے بیان میں جناب مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا ہے کہ قبرص بحرِ روم کے خطے اور یوروپی یونین میں ایک قریبی دوست اور اہم ساجھیدار ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اِس دورے سے مختلف شعبوں میں تاریخی رشتوں اور تعلقات کو وسعت دینے کا موقع ملے گا، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، سکیورٹی، ٹیکنالوجی اور عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دینا شامل ہے۔

قبرص کے دو دن کے دورے میں، وزیرِ اعظم نریندر مودی Nicosia میں، وہاں کے صدر کے ساتھ بات چیت کریں گے اور Limassol میں کاروباری رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔

اِدھر قبرص میں بھارت کے ہائی کمشنر منیش نے آکاشوانی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورے سے باہمی تعلقات کو ایک نئی جہت اور نئی قوت ملے گی۔

بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ قبرص نے 2035 کیلئے ایک قومی نظریہ طے کیا ہے، جبکہ بھارت نے 2047 تک وکست بھارت کا نظریہ طے کر رکھا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان مستحکم تال میل ہے۔ ساتھ ہی یہ اعتماد بھی ظاہر کیا کہ دونوں لیڈر اشتراک میں تیزی لانے اور اِسے متنوع بنانے کیلئے ایک خاکہ تیار کریں گے۔

اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں جناب مودی کناڈا کے اپنے ہم منصب Mark Carney کی دعوت پر G-7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے کَل Kananaskis جائیں گے۔ G-7 سربراہ میٹنگ میں جناب مودی لگاتار چھٹی مرتبہ شرکت کریں گے۔

کناڈا کے اپنے دورے کے بارے میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ G-7 سربراہ کانفرنس سے اہم عالمی امور اور گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات کے بارے میں تبادلہئ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔

جناب مودی بدھ کے روز کروشیا کے سرکاری دورے پر جائیں گے اور کروشیا کے اپنے ہم منصب کے ساتھ باہمی بات چیت کریں گے اور وہاں کے صدر سے ملاقات کریں گے۔ کروشیا کے اپنے دورے کے بارے میں جناب مودی نے اِس بات کو اجاگر کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے صدیوں پرانے ثقافتی رابطے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھارتی وزیرِ اعظم کا کروشیا کا پہلا دورہ ہونے کے ناطے اِس سے باہمی مفاد کے شعبوں میں دو طرفہ اشتراک کیلئے نئے راستے کھلیں گے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں