وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ غریبوں اور محروم طبقے کو اوپر اُٹھانے، سب کا ساتھ سب کا وِکاس کا منتر اور خدمت کا جذبہ، آج حکومت کے رہنما اصول ہیں۔ جناب مودی، کل مدھیہ پردیش کے شہر اشوک نگر میں، عیسیٰ گڑھ کے مقام پر، شری آنند پور دھام میں عقیدتمندوں سے خطاب کر رہے تھے۔ حکومت کی فلاحی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ غریبوں اور سماج کے محروم طبقے کے لوگوں کی زندگی کو، مزید آسان بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے شہر وارانسی میں مہدی گنج کے مقام پر 3 ہزار 884 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ والے 44 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔×