September 25, 2025 9:33 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر رکاوٹوں اور غیر یقینی کی صورتحال کے باوجود بھارت کی ترقی قابلِ ذکر ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر رکاوٹوں اور غیر یقینی کی صورتحال کے باوجود بھارت کی ترقی قابلِ ذکر ہے۔ انہوں نے آج صبح گریٹر نوئیڈا میں اترپردیش بین الاقوامی تجارتی نمائش کا افتتاح کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ رکاوٹیں بھارت کی ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہوتیں، بلکہ ان حالات میں ملک نئی سمت اور نئے مواقع تلاش کرتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ انہی رکاوٹوں کے درمیان بھارت آج آنے والی دہائیوں کیلئے اپنی بنیاد مضبوط کر رہا ہے اور اسی میں ملک کا عزم اور ’آتم نربھر بھارت‘ کا منتر پنہاں ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ’میک اِن انڈیا‘ پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور ملک میں چِپس سے لے کر جہاز تیار کرنا مقصد ہے۔جناب مودی نے کہا کہ بھارت نے یو پی آئی، آدھار، ڈیجی لاکر اور ONDC جیسے اوپن پلیٹ فارم تیار کیے ہیں جو سبھی کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور سب کو مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔