وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ عالمی پیمانے پر غیریقینی کی صورتحال کے ماحول میں، دنیا بھر کے ماہرین بھارت کے تیزی کے ساتھ ترقی کرنے کے بارے میں پر یقین ہیں۔
آج تیسرے پہر گواہاٹی میں ایڈوانٹیج آسام 2.0 سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کی سربراہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت کی ترقی میں یہ اعتقاد، بڑی تعداد میں اس کی نوجوان آبادی کی وجہ سے ہے جو تیزی کے ساتھ مہارت حاصل کر رہے ہیں اور اختراعات کی قیادت کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے بتایا کہ ان کی حکومت کنیکٹی ویٹی، بنیادی ڈھانچے کو بہتر کرنے پر کام کر رہی ہے نیز شمال مشرقی خطے میں مقامی سپلائی چینز کو بھی مستحکم کر رہی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آسام سرکار نے کاروبار کرنے میں آسانی کا ایک ماحول وضع کیا ہے نیز صنعتوں کیلئے اب تک کی بہترین پالیسیاں تیار کی ہیں۔ علاوہ ازیں، اس نے 2030 تک ڈیڑھ ارب کی معیشت بننے کا ہدف مقرر کیا ہے۔بعد میں دن میں وکست بھارت کیلئے آسام میں ”ایڈوانٹیج سیمی کنڈکٹر Horizons“ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ آسام، بھارت کا ترقی کا انجن ہوگا کیونکہ حکومت اس علاقے کی ترقی کیلئے زمینی طور پر کام کر رہی ہے۔
انھوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ گواہاٹی میں ریلوے اسٹیشن کی آراضی پر ایک جدید ترین IT مرکز بنایا جائے گا۔مرکزی وزیر موصوف نے بتایا کہ مرکز نے دو نئی امرت بھارت ریلوں، BTR علاقے میں ریل کے ڈبے تیار کرنے کے ایک یونٹ اور Lumding میں ریل کے انجن کی تعمیر نو کا ایک یونٹ قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔
Site Admin | February 25, 2025 9:32 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عالمی غیر یقینی کے درمیان ماہرین، بھارت کی تیز رفتار ترقی کے تئیں پُراعتماد ہیں