May 23, 2025 10:00 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ شمال مشرق توانائی اور سیمی کنڈکٹر کے شعبوں میں ایک مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ شمال مشرق، توانائی اور سیمی کنڈکٹروں جیسے شعبوں کیلئے ایک اہم مقام بنتا جارہا ہے۔ انھوں نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ شمال مشرق، رنگا رنگ بھارت کا ایک انتہائی متنوع خطہ ہے اور یہ رنگارنگی ملک کی قوت ہے۔ نئی دلّی میں Rising the North East Investors Summit کا افتتاح کرتے ہوئے جناب مودی نے اِس بات پر زور دیا کہ ایک ترقی یافتہ بھارت کی تشکیل کیلئے شمال مشرقی خطے کی ترقی بیحد ضروری ہے۔
وزیر اعظم نے مشرق کیلئے انگریزی کے لفظ East کے ہر حرف کیلئے ایک لفظ دیتے ہوئے کہا کہ ای کا مطلب امپاور یعنی بااختیار بنانا، اے کا مطلب ایکٹ، یعنی عمل آوری، ایس کا مطلب Strengthen یعنی مضبوطی اور ٹی سے ٹرانسفارم کا مطلب کایا پلٹ ہے۔
انھوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ ایک وقت وہ تھا کہ جب شمال مشرق کو صرف ایک سرحدی خطہ کہا جاتا تھا، پر اب یہ تیزی سے ترقی کرنے والے ایک خطے کے طور پر ابھر رہا ہے۔ جناب مودی نے سرمایہ کاروں سے زور دے کر کہا کہ وہ شمال مشرقی خطے میں پھیلے تمام سیکٹروں کی تلاش کریں۔ انھوں نے کہا کہ شمال مشرق مواقع کی ایک سرزمین بن رہا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ان کی حکومت بے چینی پھیلانے والی ہر چیز خواہ وہ دہشت گردی ہو یا مائونواز عناصر، اُسے قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر عمل کرتی ہے۔
نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں جاری رائزنگ نارتھ ایسٹ سمٹ میں شمال مشرقی ریاستوں میں واقع کئی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کی۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے کمپنی کے نمائندوں نے کہا کہ اس کانفرنس سے ان کی ریاست میں سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔