وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی ایک قدآور دانشور کے طور پر، بے شمار لوگوں کو تحریک بخشتے رہے ہیں۔ جناب مودی نے، آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے 100 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک، اٹل جی کو بھارت کے ایک یکسر تبدیلی والے ملک کے طور پر 21 ویں صدی میں داخل ہونے کے معمار کے طور پر ہمیشہ اظہار تشکر کرتا رہے گا۔
وزیر اعظم نے مختلف اخباروں میں شائع اپنے ایک مضمون میں کہا کہ جناب واجپئی کا تعلق معمولی گھرانے سے تھا اور انہوں نے ایک عام آدمی کی طرح جدوجہد کی، نیز انہوں نے مؤثر حکمرانی کو ایک طاقت بخشی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اٹل بہاری واجپئی نے پہلی بار عام شہریوں تک ٹیکنالوجی پہنچانے کی سنجیدہ کوشش کی۔ انہوں نے گولڈن Quadriletral پروجیکٹ اور پردھان منتری گرام سڑک یوجنا پر بھی عمل درآمد کیا۔ انہوں نے میٹرو کنیکٹی وِٹی کو بھی فروغ دیا۔ جناب مودی نے، اٹل بہاری واجپئی کو نہ صرف معاشی ترقی کو فروغ دینے بلکہ دور دور خطّوں کو قریب لانے کا بھی سہرا دیا، جس سے اتحاد اور سا لمیت کو تقویت ملی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 11 مئی 1998 کو بھارت نے پوکھرن تجربات کیے، جسے آپریشن شکتی کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کی وجہ سے بھارت کی سائنسی برادری میں اُس کی مہارت ایک مثال بنی۔×