وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دلّی میں 7 لوک کلیان مارگ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر یومِ جمہوریہ تقریبات 2025 میں حصہ لینے NCC کیڈٹس، NSS رضاکاروں، نوجوانوں کے تبادلے کے پروگراموں کے کیڈٹس، جھانکیوں کے فنکاروں اور قبائلی مہمانوں سے بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے قومی اتحاد اور گوناگونیت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام شرکاء سے زور دے کر کہا کہ وہ ایک بھارت سریشٹھ بھارت کے جذبے کو مضبوط بنانے کیلئے مختلف ریاستوں کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کریں۔ انہوں نے اجاگر کیا کہ اِس طرح کی بات چیت سے افہام و تفہیم اور اتحاد کو استحکام ملتا ہے، جو کہ ملک کی ترقی کیلئے بے حد اہم ہیں۔
جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ ذمے دار شہری کے طور پر فرائض کی ادائیگی، وکست بھارت کے نظریے کے حصول کی کلید ہے۔ انہوں نے سبھی پر زور دیا کہ وہ اجتماعی کوششوں کے ذریعے ملک کو مضبوط بنانے کیلئے متحد اور پُر عزم رہیں۔وزیر اعظم نے Mybharat پورٹل پر اندراج کرانے نیز ملک کی تعمیر میں تعاون کرنے کیلئے سرگرمیوں میں فعال طور پر شرکت کرنے کیلئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ بات چیت کے دوران وزیر اعظم نے حکومت کے کچھ اہم اقدامات کے بارے میں تبادلہئ خیال کیا، جو لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے غیر ملکی شرکاء کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ غیر ملکی شرکاء نے پروگرام میں شرکت کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بھارت کی مہمان نوازی کی بھی تعریف کی۔
Site Admin | January 24, 2025 9:52 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ذمے دار شہری کے طور پر فرائض کی ادائیگی، وکست بھارت کے حصول کی کلید ہے
