وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب چھتیس گڑھ سمیت ملک کے ہر حصے سے مائونوازوں کے تشدد کا خاتمہ ہوجائے گا۔ آج رائے پور میں چھتیس گڑھ کی سلور جبلی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مائونوازوں کی دہشت کی وجہ سے چھتیس گڑھ کے قبائلی خطے ایک طویل وقت تک سڑکوں، اسکولوں اور اسپتالوں جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک سے نکسلزم کو ختم کرنے کے حکومت کے پختہ عزم کے سبب اب یہ لعنت محض تین اضلاع تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، جبکہ 11 برس پہلے اِس سے 125 ضلعے متاثر تھے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج چھتیس گڑھ کے بستر جیسے خطوں میں دہشت کی بجائے جشن کا ماحول ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے 14 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ اِن پروجیکٹوں کا اصل طور پر تعلق سڑکوں، صنعت، صحت کی دیکھ بھال اور توانائی کے شعبے سے ہے۔ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت چھتیس گڑھ میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ کنبے آج اپنے پکّے مکانات میں داخل ہوئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے چھتیس گڑھ کی سلور جوبلی تقریبات کے موقع پر آج 14 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے دیہی روزگار کو تقویت دینے کے مقصد سے ریاست کے 9 ضلعوں میں 12 نئے دیہی اسٹارٹ اپ انٹرپرینورشپ پروگراموں کا آغاز کیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے پردھان منتری آواس یوجنا- گرامین کے تحت تین لاکھ مستفیدین کیلئے بارہ سو کروڑ روپے کی قسط بھی جاری کی۔ چھتیس گڑھ میں صحت دیکھ بھال خدمات کو بڑے پیمانے پر تقویت دینے کے تحت وزیر اعظم نے منیندر گڑھ، کبیر دھام، Janjgir-Champa، Geedamاور بلاسپور میں پانچ نئے سرکاری میڈیکل کالجوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ وہیں بلاسپور میں سرکاری آیوروید کالج اور اسپتال کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے تقریباً 20 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی 500 کلو میٹر طویل ناگپور-جھارسُو گُڑا قدرتی گیس پائپ لائن کو بھی وقف کیا۔ یہ پائپ لائن چھتیس گڑھ کے گیارہ ضلعوں کو قومی گیس Grid سے جوڑے گی۔