November 27, 2025 9:50 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جلد ہی پرائیویٹ اداروں کیلئے نیو کلیئر سیکٹر کھولا جائے گا۔ انھوں نے ملک کے پہلے پرائیویٹ سطح پر تیار Orbital راکٹ وِکرم-I کی نقاب کشائی کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ حکومت پرائیویٹ اداروں کیلئے نیوکلیائی سیکٹر کھولنے کے سلسلے میں پیشرفت کر رہی ہے۔ اِس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بالکل اُسی طرح جیسے حکومت نے خلائی سیکٹر کو پرائیویٹ اداروں کیلئے کھولا تھا اُسی طرح دیگر اصلاحات کے امکانات بھی لگاتار بڑھ رہے ہیں۔ جناب مودی نئی دلّی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے حیدرآباد میں بھارت کے خلائی اسٹارٹ اَپ Skyroot’s Infinity Campus کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے زور دے کر کہا کہ نیوکلیائی سیکٹر میں اصلاح سے بھارت کی توانائی کی مستقل فراہمی اور ٹیکنالوجیکل قیادت کو نئی مضبوطی ملے گی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے اِسکائی روٹ کے پہلے آربیٹل راکٹ وِکرم-I کی نقاب کشائی بھی کی، جو سیٹلائٹس کو خلا میں چھوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کا خلائی سیکٹر عالمی سرمایہ کاروں کیلئے ایک پُرکشش مقام بنتا جارہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج 300 سے زیادہ خلائی اسٹارٹ اَپس بھارت کے خلائی مستقبل کو نئی امیدیں فراہم کر رہے ہیں۔ اِس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بھارت کے نوجوان ہمیشہ قومی مفاد کو اوّلیت دیتے ہیں اور ملنے والے ہر موقع کا بہترین استعمال کرتے ہیں، وزیر اعظم نے توجہ دلائی کہ جب حکومت نے خلائی سیکٹر کھولا تو ملک کا نوجوان بالخصوص Gen-Z اِس کا پورا پورا فائدہ اٹھانے کیلئے آگے آیا۔
جناب مودی نے کہا کہ بھارت کی نوجوانوں کی قوت، اپنے اختراعات کے ساتھ، خطرے اٹھانے کی اپنی صلاحیتوں اور کاروبار شروع کرنے کی استعداد کے ساتھ نئی بلندیوں تک رسائی حاصل کر رہی ہے۔ انھوں نے بھارت کے خلائی سیکٹر میں حکومت کی جانب سے کی گئی تاریخی اصلاحات کو اجاگر کیا کہ حکومت نے اِسے پرائیویٹ اختراعات کیلئے کھول دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے 6 سے 7 برسوں میں بھارت نے اپنے خلائی سیکٹر کی ایک کھلے، تعاون پر مبنی اور اختراعات سے آگے بڑھنے والے نظام کے طور پر کایاپلٹ کردی ہے۔