وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جاپانی ٹیکنالوجی اور بھارتی صلاحیت کے امتزاج سے، اِس صدی کے تکنیکی انقلاب کی قیادت ہوسکتی ہے۔ ٹوکیو میں بھارت-جاپان اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جاپان، ٹیکنالوجی کا پاور ہاؤس ہے اور بھارت، صلاحیت کا پاور ہاؤس ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ جاپان، بھارت کے ترقی کے سفر میں ہمیشہ ہی ایک اہم شراکت دار رہا ہے۔ میٹرو سے لے کر مینوفیکچرنگ تک، سیمی کنڈکٹرز سے لے کر اسٹارٹ اپس تک، اِس شراکت داری سے ہر شعبے میں باہمی اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔
جاپان کی کمپنیوں نے بھارت میں 40 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت-جاپان شراکت داری، مینوفیکچرنگ اور آٹو شعبے میں انتہائی کامیاب رہی ہے۔ دونوں ملک، ملکر اِسی طرح کی کامیابی بیٹریز، روبوٹکس، سیمی کنڈکٹرز، جہاز سازی اور نیوکلیائی توانائی میں بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوزوکی اور Deccan کی کامیابی کی داستانیں، دیگر شعبوں میں بھی کامیابی کی داستانیں بن سکتی ہیں۔ انہوں نے ہر ایک سے کہا کہ وہ آگے آئے اور ’میک اِن انڈیا‘ کو ’میک فار دی ورلڈ‘ میں تبدیل کرے۔
وزیر اعظم نے خاص طور پر کہا کہ آج بھارت میں سیاسی و اقتصادی استحکام ہے، پالیسیوں میں شفافیت اور پہلے سے اندازہ لگانے کی صلاحیت موجود ہے۔
اِس موقع پر جاپان کے وزیر اعظم Shigeru Ishiba نے کہا کہ جاپان کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور بھارت کی غیر معمولی صلاحیت، ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہے، جس سے ہمارے اقتصادی تعلقات کو زبردست توسیع حاصل ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کے مابین تعاون کی نئی دستاویزات پر دستخط کیے جانے سے، بھارت میں جاپان کی سرمایہ کاری میں مزید اضافے کے جاپان کے مصمم ادارے کا اظہار ہوتا ہے۔
Site Admin | August 29, 2025 2:57 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جاپانی ٹیکنالوجی اور بھارت کے ہنر کے امتزاج سے، صدی کے انقلاب کی قیادت کی جاسکتی ہے
