ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 30, 2024 10:34 AM | PM Waves Summit

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت پہلی بار 2025 میں، عالمی آڈیو ویژوئل تفریحی سَمِٹ WAVES کی میزبانی کرے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت پہلی بار 2025 میں، عالمی آڈیو ویژوئل تفریحی سَمِٹ WAVES کی میزبانی کرے گا۔

وزیر اعظم نے اپنے، ’من کی بات‘ پروگرام میں کہا کہ بھارت کی تخلیقی صلاحیت، دنیا کے سامنے پیش کرنے کا یہ ایک عظیم موقع ہے۔

انہوں نے WAVES کی تیاریوں میں نوجوان تخلیق کاروں کے بنیادی رول کو اُجاگر کیا، جس سے بھارت کی تخلیقی برادری کے متحرک جذبے کا اظہار ہوتا ہے۔ جناب مودی نے ملک کے نوجوانوں کے جوش و جذبے اور اُبھرتی ہوئی تخلیقی معیشت میں اُن کے تعاون پر فخر کا اظہار کیا، جو بھارت کے، 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی جانب پیش قدمی کرنے میں ایک اہم عنصر ہے۔

وزیر اعظم نے دِلی طور پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے، 2024 میں بھارتی سنیما کی کچھ اہم شخصیتوں کے 100 ویں یومِ پیدائش کا ذکر کیا۔ انہوں نے راج کپور کی لافانی فلموں کے ذریعے بھارت کی ثقافتی طاقت کے اظہار  میں اُن کے رول، محمد رفیع کی سبھی نسلوں میں گونجنے والی سحر انگیز آواز اور بھارتی روایات کی عکاسی کرنے والے تیلگو سنیما کو فروغ دینے میں Akkineni ناگیسوَر راؤ کے تعاون کا بھی ذکر کیا۔

وزیر اعظم نے خاص طور پر کہا کہ اِن ممتاز شخصیتوں نے بھارتی سنیما کا نہ صرف سنہری دور تشکیل دیا، بلکہ بھارت کی ثقافتی وراثت کو استحکام دیا، جس سے نسلوں کو ایک لافانی وراثت میسر آئی کہ وہ اِس وراثت کی ستائش کریں اور اِس سے تحریک حاصل کریں۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔