January 16, 2026 9:49 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارتی نوجوان، اسٹارٹ اَپس کے ذریعے حقیقی دنیا کے مسائل حل کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسٹارٹ اپ مشن نے 10 سال میں بھارت کے اختراعی ایکو نظام کو بدل کر رکھ دیا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اسٹارٹ اپ انڈیا پروگرام، صرف ایک اسکیم نہیں بلکہ ایک وسیع اور جامع نظریہ ہے، جو مختلف شعبوں کو نئے مواقع کے ساتھ جوڑتا ہے۔ آج نئی دلّی میں اسٹارٹ اپ انڈیا کے قومی دن کے موقع پر اسٹارٹ اپ انڈیا کی ایک دہائی مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ صرف 10 برس میں اسٹارٹ اپ انڈیا مشن، ایک انقلاب بن چکا ہے، جس نے پورے ملک میں ایک نئے کلچر کو فروغ دیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کاروبار کیلئے جرأت بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی خطرات مول لینے کی صلاحیت کی ستائش کی۔
انہوں نے کہا کہ خطرہ مول لینے کو پہلے حوصلہ شکنی کا باعث سمجھا جاتا تھا لیکن آج اسے ملک میں عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
وزیر اعظم نے اسٹارٹ اپ ایکو نظام میں خواتین کے رول کی بھی ستائش کی اور کہا کہ بھارت میں تسلیم شدہ 45 فیصد سے زیادہ اسٹارٹ اپس میں کم سے کم ایک خاتون ڈائریکٹر یا پارٹنر موجود ہے۔
اِس موقع پر وزیر اعظم نے نمائش والے علاقے کا بھی دورہ کیا اور نمائش کاروں سے بات چیت کی۔
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی میں وزیر اعظم کی قیادت میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے 16 جنوری 2016 کو اسٹارٹ اپ انڈیا پروگرام کا آغاز، ایک انقلابی قومی پروگرام کے طور پر کیا تھا، جس کا مقصد اختراع کی حوصلہ افزائی، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری پر مبنی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ اِس اقدام کا بنیادی مقصد بھارت کو نوکری تلاش کرنے والے ملک کے بجائے نوکریاں پیداکرنے والا ملک بنانا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔