January 15, 2026 9:29 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت، دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر عالمی جنوب کے معاملے کو مضبوطی سے اٹھارہا ہے۔ انہوں نے دولت مشترکہ کے اسپیکروں اورپریسڈائنگ افسروں کی کانفرنس سے خطاب کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت، ہر عالمی پلیٹ فارم پر عالمی جنوب کے معاملے کو مضبوطی سے اٹھا رہا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ جی ٹوئنٹی کی اپنی صدارت کے دوران بھی بھارت نے عالمی جنوب کی ترجیحات کو عالمی ایجنڈے میں مرکزی حیثیت دی تھی۔ وزیر اعظم نئی دلّی میں آج سموی دھان سَدن میں ’دولت مشترکہ کے اسپیکروں اور پریسڈائنگ افسروں کی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت نے اپنی رنگا رنگی کو اپنی جمہوریت کی مضبوطی میں بدل دیا ہے اور وہ تیزی سے ابھرتی ہوئی بڑی معیشت کے طور پر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جمہوریت کا مطلب، آخری آدمی تک پہنچنا ہے اور حکومت، بغیر کسی امتیاز کے ہر فرد کیلئے عوامی فلاح و بہبود کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ بھارت نے ثابت کر دیا ہے کہ جمہوری ادارے اور جمہوری عمل، جمہوریت کو استحکام، رفتار اور بلندی عطا کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں عوام کو سب سے زیادہ اولیت حاصل ہے اور اُن کی امنگوں کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔ جناب مودی نے کہا آج بھارت میں UPI، دنیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل ادائیگی نظام ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اور سوشل میڈیا نے جمہوری اداروں کی صلاحیت اور استعداد کو بڑھایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال نے کئی تشویشناک چیلنج جیسے غلط اطلاعات، سائبر جرائم اور سماجی تقسیم کو بڑھا دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔