December 30, 2025 9:56 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت نے 2025 میں Reform ایکسپریس کی شروعات کی اور اب یہ عالمی توجہ کے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ بھارت Reform ایکسپریس کے ساتھ اصلاحات کی راہ پر گامزن ہے اور یہ عالمی توجہ کے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ جناب مودی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے ایک مضمون میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج دنیا، بھارت کو امید اور بھروسے کے ساتھ دیکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا ترقی کی اُس راہ کی ستائش کرتی ہے، جو ملک میں آئندہ نسل کی اصلاحات کے ساتھ رفتار پکڑ رہی ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ Reform ایکسپریس کا بنیادی انجن بھارت کی آبادی، اِس کی نوجوان نسل اور دیش واسیوں کا غیر متزلزل جذبہ ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ 2025 بھارت کیلئے اصلاحات کے طور پر یاد رکھا جائے گا کیونکہ اِس میں مختلف شعبوں میں نمایاں تبدیلی کی ہیں، جن سے ملک کی ترقی کے سفر کو جہت ملی ہے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت نے اداروں کو جدید بنایا ہے، حکمرانی کو سہل کیا ہے اور طویل مدتی شمولیاتی پیشرفت کیلئے بنیادوں کو مضبوط بنایا ہے۔ جو اصلاحات کی گئی ہیں، اُن کی وسعت کو اجاگر کرتے ہوئے جناب مودی نے واضح کیا کہ لیبر قوانین اور تجارتی معاہدوں سے لے کر لاجسٹک، توانائی اور مارکیٹ اصلاحات تک، ملک کی ترقی کی کہانی ساکھ، استحکام اور طویل مدتی اعتماد پر تعمیر کی جارہی ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ تمام اقدامات ملک کو 2047 تک وکست بھارت بنانے کی قوم کی کوششوں کو بھی وسعت دیں گے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔