وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گزشتہ 11 برسوں سے اُن کی حکومت معاشرے کے ہر شہری کی بہتری کیلئے مسلسل محنت کررہی ہے اور تمام سرکاری اسکیموں کا فائدہ بغیر کسی تفریق کے عوام تک پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے اِسے حقیقی حکمرانی اور حقیقی سیکولرزم قرار دیا۔ وزیر اعظم نے یہ بات لکھنؤ میں سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح اور آزاد بھارت کی عظیم شخصیات کی وراثت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ سرکاری اسکیموں کو سبھی لوگوں تک پہنچانا، اُن کی حکومت کا مقصد ہے اور اب کروڑوں غریب شہری اِن اسکیموں سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی نے کئی ایسے اقدامات کیے جنہوں نے ملک کے ترقیاتی منظرنامے کو پوری طرح بدل کر رکھ دیا۔ انہوں نے خاص طور پر پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کا ذکر کیا۔ لکھنؤ کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ راشٹر پریرنا استھل میں ایک جدید ترین میوزیم قائم ہے، جو اعلیٰ ڈیجیٹل اور ہمہ گیر ٹیکنالوجیز کے ذریعے بھارت کے قومی سفر اور اُن دوراندیش رہنماؤں کی گرانقدر خدمات کو اجاگر کرتا ہے۔
راشٹریہ پریرنا استھل، جس کا آج وزیر اعظم نے افتتاح کیا، ایک جدید ترین میوزیم پر مشتمل ہے اور کنول کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کا رقبہ تقریباً98 ہزار مربع فٹ ہے۔ یہ میوزیم جدید ڈیجیٹل اور ہمہ گیر ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارت کے قومی سفر اور ان بصیرت افروز رہنمائوں کی خدمات کو اجاگر کرتا ہے جس سے زائرین کو ایک دلچسپ اور تعلیمی تجربہ حاصل ہوتا ہے۔لگ بھگ230 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا یہ وسیع کمپلیکس 65 ایکڑ رقبے پر محیط ہے اور اسے قیادت کی اقدار، قومی خدمت، ثقافتی شعور اور عوامی ترغیب کو فروغ دینے کیلئے ایک مستقل قومی اثاثہ کے طور پر کیا گیا ہے۔اس کمپلیکس میں شیاما پرساد مکھرجی، پنڈت دین دیال اپادھیائے اور سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے 65 فٹ بلند کانسے کے مجسّمے نصب ہیں۔