وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت دنیا کیلئے ترقی میں اضافے اور افراطِ زر کی شرح میں گراوٹ کے ماڈل کے طور پر کھڑا ہے۔ آج نئی دلّی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے اس بات کو اجاگر کیا کہ موجودہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران آٹھ فیصد کی GDP شرح ترقی سے ملک کی بڑھتی ہوئی پیشرفت کی عکاسی ہوتی ہے۔
عالمی منظرنامے پر بھارت کے رول کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چیلنجوں اور غیر یقینی کے حالات سے گھِری ہوئی دنیا میں بھارت اپنی ترقی اور کارکردگی کی بدولت اپنا پرچم سربلند کئے ہوئے ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ ایک ایسے وقت کہ جب لوگ اقتصادی مندی کی بات کر رہے ہیں، بھارت اپنی ترقی کی داستان لکھ رہا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ بھارت کی صلاحیت کو طویل عرصے تک بروئے کار نہیں لایا گیا لیکن روایتی طور پر کم ترقی یافتہ شعبے اب اپنی مکمل صلاحیت کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ان میں شمال مشرقی خطہ، گائوں، Tier-2 اور Tier-3شہر، خواتین اور نوجوان، بحری معیشت اور خلا کے شعبے شامل ہیں۔ جناب مودی نے2025 کو اصلاحات کا سال قرار دیا، جس میں براہِ راست ٹیکس نظام کی جگہ GST کا رُخ کیا گیا۔