October 20, 2025 9:49 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اپنا زیادہ تر دفاعی سازوسامان اب مقامی طور پر تیار کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دفاعی پیداوار، پچھلی دہائی میں تین گنا بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپئے تک پہنچ گئی ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ بھارت کی دفاعی پیداوار پچھلی دہائی میں تین گنا بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپئے کی ہوگئی ہے۔2014 سے مقامی طور پر چالیس سے زیادہ بحری جنگی جہاز اور آبدوز حاصل ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اب اپنا زیادَہ تر دفاعی سازوسامان مقامی طور پر تیار کرتا ہے اور اوسطاً چالیس دنوں میں بحریہ کو ایک نیا جنگی جہاز یا آبدوز فراہم کرتا ہے۔ بھارتی مسلح افواج کے ساتھ دیوالی منانے کی اپنی سالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جناب مودی نے آج گوا اور Karwar ساحل پر INS وکرانت پر بحریہ کے اہلکاروں کے ساتھ دیوالی منائی۔
جناب مودی نے کہا کہ تینوں دفاعی سروسز کے درمیان زبردست تال میل نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔جناب مودی نے کہا کہ INS وکرانت، آتم نربھربھارت اور میڈ اِن انڈیا کی قدآور علامت ہے۔ وزیر اعظم نے سکیورٹی فورسز کی شجاعت اور جذبے کی بھی ستائش کی اور کہا کہ اِسی وجہ سے ملک نے مائونوازوں کی دہشت گردی کو ختم کرنے میں اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔
وزیر اعظم کے طور پر اپنے پہلے سال جناب مودی نے لداخ کے سیاچین گلیشیر پر تعینات فوج کے ساتھ دیوالی منائی تھی۔ بھارت کی سرحدوں کو تحفظ فراہم کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ تہوارمنانے کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جناب مودی، پچھلے سال سرکریک میں تعینات فوجیوں کےساتھ دیوالی کی تقریب میں شامل ہوئے تھے۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔