October 17, 2025 9:51 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت آج تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت ہے اور اُس کا رُکنے کا ارادہ نہیں ہے۔ انھوں نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کی جانب سے منعقدہ World Summit سے خطاب کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ بھارت اب رُکنے کے موڈ میں نہیں ہے اور نہ وہ وقفہ لے گا اور نہ ہی اپنی رفتار کو کم کرے گا۔ ایک پرائیویٹ میڈیا ہائوس کی جانب سے منعقدہ ایک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ 140 کروڑ بھارتی پوری رفتار کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے۔ انھوں نے اشارہ کیا کہ اِس وقت جب کہ دنیا کو مختلف رُکاوٹوں اور رفتار کو کم کرنے والے اسپیڈ بریکرس کا سامنا ہے، یہ بات قطعی طور پر فطری ہے کہ بھارت کے نہ رُکنے والے قدموں کے بارے میں بات کی جائے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اِس وقت پوری دنیا بھارت کو ایک قابل بھروسہ، ذمے دار اور لچکدار پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہے۔وزیر اعظم نے سب کو دیوالی کی مبارکباد دی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔