وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت میں اُن ٹیکنالوجیز کی تشکیل کی بے مثال صلاحیت اور اعلیٰ ترین استعداد پائی جاتی ہے جو اجتماعی مستقبل کو شکل وصورت عطا کرے گی۔ جناب مودی نے آج Qualcomm کے صدر اور چیف ایگزکیٹیو آفیسر Cristiano R Amon سے نئی دلّی میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مصنوعی ذہانت، اختراعات اور مہارتیں بہم پہنچانے کے سلسلے میں بھارت کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کے سیمی کنڈکٹر اور مصنوعی ذہانت کے تئیں Qualcomm کے عزم کی ستائش کی۔ Qualcomm امریکی کی ایک کثیر ملکی کارپوریشن ہے جو سیمی کنڈکٹر اور وائر لیس ٹیلی مواصلات کے کَل پرزوں کی ڈیزائننگ اور مینوفیکچرنگ کیلئے جانی جاتی ہے۔
Site Admin | October 11, 2025 9:44 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت میں اُن ٹیکنالوجیز کی تشکیل کی بے مثال صلاحیت اور اعلیٰ ترین استعداد پائی جاتی ہے جو اجتماعی مستقبل کو شکل وصورت عطا کرے گی