وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کی بندرگاہیں، توسیع، میکانائزیشن اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے ذریعے کامرس کے عالمی ہب میں تبدیل ہو رہی ہیں۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کے وزیر سربانند سونووال کے ذریعے ایک روزنامے کیلئے لکھے گئے مضمون کو شیئر کرتے ہوئے جناب مودی نے اجاگر کیا کہ جہاز سازی کی بڑی کمپنیاں کس طرح بھارتی کمپنیوں کے ساتھ ساجھیداری کر رہی ہیں، جس سے مزید ملازمتوں اور سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ اپنے مضمون میں جناب سونووال نے بتایا کہ بھارتی بندرگاہیں اپنے روایتی رول سے آگے بڑھ کر لاجسٹک ضرورتوں کو پورا کرتے ہوئے کامرس کی جدید گزر گاہیں بن رہی ہیں۔ جناب سونووال نے مزید کہا کہ صلاحیت میں اضافے، میکانائزیشن، ڈیجیٹائزیشن اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرنے سے وشاکھاپٹنم، مُندڑا، JNPA اور Kamarajar جیسی بندرگاہیں، عالمی رینکنگ میں ترقی کرگئی ہیں۔ وزیر موصوف نے بحری شعبے، سیاحت کے مواقع اور معاشی توسیع میں پائیداریت کے تئیں بھارت کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔
Site Admin | July 24, 2025 9:42 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کی بندرگاہیں، توسیع، میکانائزیشن اور کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے ذریعے کامرس کے عالمی ہب میں تبدیل ہو رہی ہیں