وزیراعظم نریندرمودی نے زور دے کر کہاہے کہ ملک صحت سے لے کر سماجی تحفظ تک ہر شعبے میں صد فی صد تکمیل کے احساس کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، جو سماجی انصاف کی ایک شاندار تصویر بھی ہے۔ آج آکاشوانی پر ’من کی بات‘ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ سماجی تحفظ، دنیا میں سب سے بڑی اسکیموں میں سے ایک ہے کیونکہ ملک کے تقریباً 95 کروڑ لوگ سماجی تحفظ کی کسی نہ کسی اسکیم کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔
ایمرجنسی کی بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ عوام کی شمولیت کی طاقت کے ساتھ بڑے سے بڑے بحران کا سامنا کیا جاسکتا ہے اور یہ عوام کی طاقت ہی تھی کہ نہ تو وہ جھکے، نہ ٹوٹے اور نہ ہی انہوں نے جمہوریت کے ساتھ کسی طرح کے سمجھوتے کو قبول کیا۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ایمرجنسی نافذ کیے، انہوں نے نہ صرف آئین کا قتل کیا بلکہ اُن کا ارادہ عدلیہ کو اپنا غلام بنائے رکھنے کا بھی تھا۔
جناب مودی نے کہا کہ آسام میں بوڈو لینڈ، آج ایک نئے روپ اور ایک نئی شناخت کے ساتھ ملک میں ایک الگ مقام رکھتا ہے۔ وہاں کے نوجوانوں کی قوت اور اعتماد فٹبال کے میدان میں خاص طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔بھارت کی علاقائی، لسانی اور ثقافتی تنوع کا ذکر کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ فنون، دستکاری اور ہنر میں تنوع بھی ملک کی ایک بڑی خصوصیت ہے۔اپنے خطاب میں وزیراعظم نے خواتین کی زیرقیادت ترقی کی بھی بات کی اور کہا کہ یہ بھارت کے لیے ایک نیا مستقبل سنوارنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ ملک کی خواتین نہ صرف خود کے لیے بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک نئی سمت طے کر رہی ہیں۔
وزیراعظم نے بھارت سے Trachoma کے خاتمے کے بارے میں عالمی صحت تنظیم WHO کے اعلان کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ یہ اُن لاکھوں لوگوں کی محنت کا نتیجہ ہے جنہوں نے رُکے بغیر انتھک اِس بیماری سے مقابلہ کیا۔
Site Admin | June 29, 2025 9:51 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس دنیا کی سب سے بڑی سماجی تحفظ کی اسکیموں میں سے ایک اسکیم ہے۔ اِن اسکیموں سے95 کروڑ لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے بھارت سے Trachoma کے خاتمے کے بارے میں عالمی صحت تنظیم WHO کے اعلان کا بھی ذکر کیا
