May 25, 2025 10:05 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور، عالمی منظرنامے پر ملک کے عہد، شجاعت اور بڑھتی ہوئی طاقت کی عکاسی کرتا ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ آپریشن سندور محض ایک فوجی مشن نہیں تھا، بلکہ یہ بدلتے ہوئے بھارت کی ایک جھلک ہے، جو عالمی سطح پر ملک کے عزم، جرأت اور بڑھتی ہوئی قوت کی نمائش کرتا ہے۔ آکاشوانی پر ’من کی بات‘ کے اپنے پروگرام میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ آپریشن سندور نے دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ایک نیا اعتماد اور جوش و خروش پیدا کیا ہے۔
جناب مودی نے آپریشن سندور کے دوران مسلح فوجوں کی طرف سے دکھائی گئی انتہائی جرات اور دِلیری کی ستائش کی۔ انہوں نے سرحد پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بالکل صحیح طریقے پر نشانہ بنانے اور انہیں تہس نہس کردینے کیلئے مسلح افواج کی تعریف کی۔ جناب مودی نے کہا کہ آج پورا ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اِسے ختم کرنے کے عزم سے سرشار ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن سندور کے بعد ملک کے کئی شہروں، گاؤوں اور قصبوں میں ترنگا یاترائیں نکالی گئیں۔ مسلح افواج کا احترام کرنے کیلئے ہزاروں لوگ ترنگا ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے بھارت میں تیار کردہ ہتھیار اور اسلحہ اور ٹیکنالوجی کی مدد سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ جناب مودی نے اِس جیت کا سہرا انجینئروں اور تکنیکی ماہرین کی سخت محنت کے سر باندھا۔
آج کی ’’من کی بات ‘‘ کے پروگرام میں، وزیرِ اعظم نے یہ کہتے ہوئے ماؤنوازی سے متاثرہ علاقوں کی ترقی کی ستائش کی کہ پہلی بار ایک بس مہاراشٹر کے گڑھ چِرولی کے Katejhari گاؤں پہنچی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے دانتے واڑہ ضلعے میں تعلیم کا پرچم لہرا رہا ہے، جو ماؤ نوازی کے خلاف اجتماعی کوششوں کی کامیابی اور امن کی بحالی کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ چھتیس گڑھ کے ماؤ نوازی سے متاثرہ علاقوں میں بچے سائنس کے تئیں دلچسپی رکھتے ہیں۔ یہ کہتے ہوئے کہ کھیلوں میں بھی وہ اچھا کررہے ہیں، جناب مودی نے کہا کہ اس طرح کی کوششوں سے، اِن علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی ہمت اور جذبے کا اظہار ہوتا ہے۔ حال ہی میں منعقد ہونے والی Rising North East Summit ، پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نے کہا کہ شمال مشرق کا علاقہ نہایت ہی اہم ہے۔ Crafted Fibers کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ بُنائی کے آرٹ کی سکّم کی روایت اور فیشن کا ایک خوبصورت امتزاج ہے۔ پیشے سے ایک مویشی ڈاکٹر نے Crafted Fibers کی شروعات کی ہے۔
جناب مودی نے اگلے مہینے کی 21 تاریخ کو یوگ کے بین الاقوامی دن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہم سب کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں یوگ پر عمل کرنے کی یاد دلاتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔