وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج بھارت ترقی کیلئے پُرجوش اور خودکفیل بننے کیلئے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم مودی نے نئی دلّی میں چھٹا رام ناتھ گوینکا لیکچر دیتے ہوئے یہ بات کہی۔
جناب مودی نے کہا کہ عوام نے دیکھا کہ 21ویں صدی کے گذشتہ 25 برس کیسے تیزی کے ساتھ گزر گئے اور ایک کے بعد ایک چیلنج سامنے آیا لیکن بھارت کی رفتار کم نہیں ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ عالمی چیلنجوں کے باوجود بھارتی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج دنیا بھارت کے ترقی کے ماڈل کو امید کے ایک ماڈل کے طور پر دیکھتی ہے۔