وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ GST کی شرحوں میں کمی سے کنبوں کیلئے اضافی بچت کے ساتھ ساتھ کاروبار میں بھی آسانی ہوگی۔ آج نوراتری کے پہلے دن ایک خط کے ذریعے ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ GST کی شرحوں میں تخفیف کا مطلب ہر کنبے کیلئے زیادہ بچت اور کاروبار میں زیادہ آسانیاں ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ آج سے نئے سلسلے کی GST اصلاحات نے ’’GST بچت اُتسو‘‘ یا ’’GST سیونگ فیسٹیول‘‘ کے ذریعے بچت کا احساس دلانا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اصلاحات بچت کو فروغ دیں گی اور ان سے کسانوں، خواتین، نوجوانوں، غریبوں، متوسط طبقے، تاجروں اور MSMEs سمیت سماج کے ہر طبقے کو فائدہ ہوگا۔
نئے سلسلے کی GST اصلاحات آج سے نافذ ہوگئی ہیں۔ نئے ٹیکس ڈھانچے کے تحت GST کونسل نے بالواسطہ ٹیکس نظام کو سہل بنادیا ہے اور اب پانچ فیصد اور18 فیصد کے صرف دو زمرے ہوں گے، جبکہ پہلے پانچ فیصد،12 فیصد،18 فیصد اور28 فیصد کے چار زمرے تھے۔کئی طرح کے سامان اور خدمات پر ٹیکس کم کرکے لوگوں کو سیدھے راحت پہنچانے کے لیے یہ اصلاحات لائی گئی ہیں۔
آئندہ سلسلے کی GST اصلاحات کے تحت حکومت نے مختلف شعبوں میں ٹیکسوں میں نمایاں کمی کی ہے۔ مکانات اور تعمیر کے شعبے میں راحت دیتے ہوئے حکومت نے سیمنٹ پر GST کو28 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد کردیا ہے۔ متوسط طبقے کو ذہن میں رکھتے ہوئے دوپہیہ اور چھوٹی گاڑیوں پر بھی GST اٹھارہ فیصد کردی گئی ہے۔ دلّی کے لوگوں نے اِس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ دلّی کے ایک باشندے شویندر شُکلا نے اِس فیصلے کی ستائش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گاڑیوں، دوپہیہ گاڑیوں اور ادویات پر GST کی شرح کم ہونے سے لوگوں خاص طور سے متوسط طبقے اور نچلے متوسط طبقے کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔دلّی کے ایک اور باشندے راجیو پانڈے نے کہا کہ گاڑیوں پر GST کم ہونے سے اُن کے پیسوں کی بچت ہوگی۔GST کی شرحوں میں کمی سے عام شہری، خاص طور سے متوسط طبقے پر مالی بوجھ کم ہوگا اور اُن کی بچت میں بھی اضافہ ہوگا۔