وزیر اعظم نریندر مودی نے آپریشن سِندور کا سہرا، دفاعی سامان کی تیاری میں، جدید ترین ٹکنالوجی کی طاقت اور میک اِن انڈیا پہل کو دیا ہے۔ بنگلورو میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ پوری دنیا نے نئے بھارت کا نیا چہرہ دیکھا ہے، کیونکہ ملک کی مسلح فوجوں نے سرحد کے اُس پار، کافی اندرونی علاقوں میں، دہشت گردوں کے چھپنے کی جگہوں کو تباہ کر دیا اور پاکستان کو چند گھنٹے کے اندر اندر پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔
ٹکنالوجی میں مزید خود کفالت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے مصنوعات سازی میں، خامی اور نقصان سے پاک معیارات اپنانے کے لیے کہا۔
جناب مودی نے کہا کہ بنگلورو نے بھارت کو IT کے عالمی نقشے پر ایک مقام فراہم کیا ہے اور اب اِسے اُبھرتی ہوئی ٹکنالوجیز اور مصنوعات سازی میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے، تاکہ وِکست بھارت کا تصور مکمل ہو سکے۔
وزیر اعظم نے اِس شہر کو بھارت کے نئے سرے سے طلوع ہونے کی ایک علامت قرار دیا، جہاں فلسفیانہ وراثت اور ٹکنالوجیکل مہارت کا امتزاج کیا۔
وزیر اعظم نے کرناٹک، خاص طور پر بنگلورو کے نوجوانوں کی صلاحیت کی تعریف کی کہ اُن کا IT سے دفاعی سامان کی تیاری تک کے شعبوں میں ملک کی پیشرفت میں اہم رول ہے۔
انہوں نے یہ تبصہر بنگلورو میٹرو کی Yellow لائن کا افتتاح کرنے اور اِس پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے کا سنگِ بنیاد رکھنے کے بعد کیا۔ Yellow لائن پر تقریباً 7 ہزار 160کروڑ روپے اور اِس پروجیکٹ کے تیسرے مرحلے پر 15 ہزار 610 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔×