ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 18, 2025 9:50 AM | PM SUMMIT

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا بھارت کو ایک قابلِ انحصار، ذمہ دار اور مستحکم شراکت دار کے طور پر دیکھتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک کی ترقی سے، عالمی موقعے پیدا ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آج پوری دنیا بھارت کو ایک قابلِ انحصار، ذمہ دار اور مستحکم شراکت دار ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ کل شام، نئی دلّی میں ایک پرائیویٹ میڈیا ہاؤس کی طرف سے منعقدہ عالمی سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ الیکٹرانکس سے لے کر دواسازی تک اور Automobiles سے موبائل سازی تک، سرمایہ کاری کی ایک لہر، بھارت کو پہنچ رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اِن سرمایوں سے بھارت کو عالمی سپلائی چین کا ایک اہم مرکز بننے میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج بھارت کی ترقی سے عالمی موقعے پیدا ہو رہے ہیں۔

برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer کے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے، جو اب تک کے سب سے بڑے تجارتی وفد کے ساتھ یہاں آئے تھے، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اِس سے اُن موقعوں کی عکاسی ہوتی ہے، جن کی طرف دنیا دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ G7 ملکوں کے ساتھ بھارت کے کاروبار میں، 60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت اب رُکنے کو تیار نہیں ہے، نہ ہی وہ رُکے گا اور نہ ہی وہ اپنی رفتار ہلکی کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 140 کروڑ بھارتی عوام پوری رفتار کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے خاص طور پر کہا کہ بھارت، 5 کمزور معیشتوں میں شامل تھا، لیکن اب اُس نے سرکردہ 5 عالمی معیشتوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ Chips سے Ships تک ایک خودکفیل بھارت کا اعتماد سبھی شعبوں میں نمایاں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت، دہشت گردانہ حملوں کے بعد اب مزید خاموش نہیں رہے گا۔ اس کے بجائے، اُس نے سرجیکل اسٹرائک، فضائی حملوں اور سِندور جیسی کارروائیوں کے ذریعے فیصلہ کُن جواب دیا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پچھلے 11 سال میں اُن کی حکومت نے پالیسی اور طریقِ کار دونوں کو جمہوری شکل دینے پر توجہ مرکوز کی ہے، جو نہ رُکنے والے بھارت کے عروج کے پیچھے ایک اہم عنصر ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ماؤ نوازی کی دہشت گردی سے نمٹنے میں بھارت نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے اب تک اُن کی حکومت نے، گمراہ نوجوانوں کو اصل دھارے میں لانے کے لیے پوری حساسیت کے ساتھ کام کیا ہے۔جناب مودی نے بھارت کے عوام کو یقین دلایا کہ وہ دن دور نہیں، جب بھارت، نکسل مسئلے اور ماؤ نوازوں کے تشدد سے پوری طرح آزاد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی دہائی میں ہزاروں نکسلیوں نے ہتھیار ڈال کر تشدد کا راستہ ترک کیا ہے، جن میں پچھلے محض 75 گھنٹے میں 303 افراد شامل ہیں، جن میں سے کئی لوگوں کے سر پر بڑے پیمانے پر انعام بھی تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ افراد ترقی کے اصل دھارے میں واپس آرہے ہیں اور کھلے طور پر اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ وہ غلط راستے پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ اِس دیوالی پر یہ خطّے ماؤ نواز دہشت گردی سے پاک ہو گئے ہیں اور اب یہاں دیئے جلا کر نئے سرے سے خوشیاں منائی جائیں گی۔×