ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 29, 2024 9:44 PM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آئین، ملک کیلئے رہنمائی کرنے والی روشنی ہے جو ہر طرح، وقت پر کھری اُتری ہے

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ آئین، ملک کی رہنمائی کیلئے ایک روشنی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اگلے سال 26 جنوری کو، بھارت کے آئین کے 75 سال پورے ہو رہے ہیں۔
آکاشوانی پر اپنے ”من کی بات“ پروگرام میں، ملک سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ آئین، ہر ایک معنیٰ میں، وقت پر کھرا اُترا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اِس سال یومِ آئین کے موقع پر بہت سی سرگرمیاں شروع ہوئی ہیں، جو پورے سال جاری رہیں گی۔
پریاگ راج میں مہاکنبھ 13 جنوری سے شروع ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی تفریق نہیں برتی جاتی اور اِس طرح کا، تنوع میں اتحاد، دنیا میں کہیں نہیں دیکھنے میں آتا۔ انھوں نے کہا کہ کنبھ، اتحاد کا بھی مہاکنبھ ہے۔جناب مودی نے عوام سے زور دے کر کہا کہ وہ مہاکنبھ میں شرکت کرتے ہوئے اتحاد کی روح کو اپنائیں۔
جناب مودی نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہے کہ کنبھ کے اجتماع کیلئے ایک AI Chatbot کا استعمال کیا گیا ہے۔ کنبھ سے متعلق تمام تر معلومات، بھارت کی گیارہ زبانوں میں دستیاب رہے گی۔Animation کے موضوع پر بات کرتے ہوئے جناب مودی نے خوشی کا اظہار کیا کہ Krish، Trishاور Baltiboy ”کے ٹی بی“ بچوں میں کافی مقبول Animation سیریز ہے۔ آکاشوانی سے KTB سیریز کو ہر اتوار صبح ساڑھے دس بجے نشر کیا جائے گا۔ اِسے دور درشن اور دیگر OTT پلیٹ فارمس پر بھی دیکھا جاسکے گا۔
وزیر اعظم مودی نے فلم اور تفریحی صنعت کو مبارکباد دی کہ اِس سے ”ایک بھارت-شریشٹھ بھارت“ کے جذبے کو مضبوطی ملی ہے۔
وزیر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا کہ ایسا پہلی بار ہے کہ عالمی آڈیو ویژوئل تفریحی سربراہ کانفرنس WAVES Summit بھارت میں اگلے سال منعقد ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ بھارت پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت کی طرف گامزن ہے، لہٰذا تخلیقی معیشت سے، نئی توانائی پیدا ہو رہی ہے۔ انھوں نے بھارت کی پوری تفریحی اور تخلیقی صنعت سے زور دے کر کہا کہ وہ WAVES Summit کا حصہ بن جائے۔
’من کی بات‘ کے اِس نشریے میں جناب مودی نے، صحت کے میدان میں بھارت کی دو بڑی حصولیابیوں کا ذکر کیا۔ انھوں نے کہا کہ پہلی حصولیابی، ملیریا کی روک تھام میں ملی ہے۔ وزیر اعظم نے اطمینان کا اظہار کیا کہ عالمی صحت تنظیم WHO کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015 اور 2023 کے درمیان، بھارت میں ملیریا کیسز کی تعداد اور اموات میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔
انھوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ کینسر کے بر وقت علاج کا مطلب ہے کسی مریض کا، 30 دن کے اندر-اندر علاج شروع ہوجانا اور آیوشمان بھارت یوجنا نے اِس میں ایک بڑا رول ادا کیا ہے۔اِس اسکیم کی وجہ سے کینسر کے 90 فیصد مریضوں کا علاج بروقت شروع کیا جاسکا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔