وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت خدمت اور انسانیت کو وقف ایک ملک ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دنیا نے ہزاروں برس تک تشدد کو تشدد سے دبانے کی کوشش کی ، جبکہ بھارت نے عدم تشدد کی طاقت سے دنیا کو روشناس کرایا۔وزیر اعظم آج نئی دلی میں آچاریہ وِدیا نند جی مہاراج کی صد سالہ تقریبات کے افتتاح کے بعد خطاب کررہے تھے۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملک نے انسانیت کی خدمت کے جذبے کو سب سے بالاتر رکھا۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ملک کو ترقی اور وراثت دونوں کے ساتھ ساتھ آگے بڑھنا چاہئے۔ اُنہوں نے ملک کو نو آبادیاتی ذہنیت سے آزاد کرانے پر زور دیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آچاریہ شری وِدیا نند جی نے اپنی زندگی صرف روحانی طرز عمل تک محدود نہیں رکھی بلکہ اُسے معاشرے اور ثقافت کی تعمیر نو کیلئے ایک طاقتور وسیلہ بھی بنایا۔ یہ پروگرام آچاریہ وِدیا نند جی مہاراج کی 100 ویں جینتی کے اعزاز میں ایک سال طویل قومی خراج عقیدت کے طور پر تقریبات کے باضابطہ آغاز کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا۔
Site Admin | June 28, 2025 9:56 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت خدمت اور انسانیت کو وقف ایک ملک ہے۔
