وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے 100ویں یومِ پیدائش کے موقع پر مدھیہ پردیش کے کھجوراہو میں ملک کے پہلے امنگوں والے اور کثیر مقصدی Ken-Betwa ندیوں کو جوڑنے کے قومی پروجیکٹ سمیت کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔
وزیر اعظم نے ملک کے پانی میں تیرنے والے پہلے اوم کاریشور سولر پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا اور ایک ہزار 153 اٹل گرام سُشاسن بھون کا بھومی پوجن کیا۔
Ken-Betwa ندیوں کو جوڑنے کا قومی پروجیکٹ 8 لاکھ ہیکٹیئر سے زیادہ رقبے میں آبپاشی کی سہولت فراہم کرے گا۔
اس پروجیکٹ سے مدھیہ پردیش کے 10 اضلاع کے 2 ہزار گاؤں کے 7 لاکھ سے زیادہ کسان کنبوں کو بھی فائدہ حاصل ہوگا۔ اس کے علاوہ، پروجیکٹ سے مدھیہ پردیش کے 10 اضلاع کی 44 لاکھ آبادی کو پینے کے پانی کی سہولت بھی فراہم ہوگی۔ مذکورہ پروجیکٹ سے 103 میگاواٹ پن بجلی اور 27 میگاواٹ شمسی توانائی بھی پیدا ہوگی۔
اس پروجیکٹ سے اترپردیش کی 21 لاکھ آبادی کو پینے کے پانی کی سہولت اور دو لاکھ 51 ہزار ہیکٹیئر سے زیادہ رقبے میں آبپاشی کی سہولت بھی فراہم ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے خشک سالی سے متاثرہ بندیل کھنڈ خطے میں زیرِ زمین پانی کی سطح بہتر ہوگی، صنعت کاری کو فروغ حاصل ہوگا، سرمایہ کاری اور سیاحت میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع فراہم ہوں گے۔
اس موقع پر جناب مودی نے اٹل بہاری واجپئی کی یاد میں ایک ڈاک ٹکٹ اور یادگاری سکہ بھی جاری کیا۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی یادوں کو مشترک کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ اٹل جی ہمیشہ سے بہتر حکمرانی اور اچھی خدمات فراہم کرنے کیلئے ہماری تحریک کا ذریعہ رہے ہیں۔
بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے رول کی ستائش کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریے اور دور اندیشی نے بھارت کے آبی وسائل، پانی کے بندوبست اور باندھ کی تعمیر کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت ملک اور بیرون ملک سے آنے والے تمام سیاحوں کے لیے سہولیات کو بڑھانے اور یہاں سفر کرنے میں آسانی پیدا کرنے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ x