وزیر اعظم نریندر مودی نے کل Brasilia میں، برازیل کے صدر Luiz Inacia Lula da Silva کے ساتھ بات چیت کی۔ برازیل کے صدر کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بھارت اور برازیل نے اگلے 5 سال میں باہمی تجارت بڑھا کر 20 ارب ڈالر تک پہنچانے سے اتفاق کیا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ دونوں ملک بھارت-Mercosur ترجیحی تجارتی معاہدے کو وسعت دینے کیلئے بھی کام کریں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور برازیل تجارت، ماحولیات کیلئے سازگار صاف ستھری توانائی، دفاع، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل پبلک بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں اشتراک کو وسعت دینے کیلئے کام کریں گے۔×