December 11, 2025 9:31 AM

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے کل نئی دلّی میں اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ Antonio Tajani سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کل نئی دلّی میں اٹلی کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ Antonio Tajani سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ بھارت اور اٹلی کے دوستانہ تعلقات مسلسل مضبوط ہوتے  جا رہے ہیں، جس سے ہمارے عوام اور عالمی برادری کو بڑا فائدہ پہنچ رہا ہے۔

جناب مودی نے بتایا کہ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، تحقیق، اختراع، دفاع، خلا، کنیکٹی وِٹی، انسدادِ دہشت گردی، تعلیم اور عوام سے عوام کے درمیان تعلقات جیسے کلیدی شعبوں میں بھارت-اٹلی مشترکہ اسٹریٹیجک کارروائی منصوبہ 2025-2029 کے نفاذ کیلئے طرفین کی جانب سے کیے گئے فعال اقدامات کیلئے بھی ستائش کا اظہار کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔