وزیر اعظم نریندر مودی نے کل نئی دلّی میں بھارت کی سپریم کورٹ میں قانونی امداد کی فراہمی کے طریقہئ کار کو مستحکم کرنے سے متعلق قومی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کمیونٹی ثالثی تربیتی ماڈیول کا بھی آغاز کیا، جسے قانونی خدمات کی قومی اتھارٹی NALSA کی طرف سے تیار کیا گیا ہے۔
اس موقعے پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سماجی انصاف کو اُسی وقت ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ جب ہر ایک کے لیے انصاف قابلِ رسائی ہو چاہے اُس کا سماجی یا مالی پس منظر کچھ بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ قانونی امداد سب کے لیے انصاف کو یقینی بنانے میں کلیدی رول ادا کرتا ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں حکومت نے انصاف کو آسان بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔وزیر اعظم نے مقامی زبانوں میں قانونی دستاویزات کی فراہمی پر بھی زور دیا۔×