وزیر اعظم نریندر مودی نے کل جوہانسبرگ میں G20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کل جوہانسبرگ میں G20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر انہوں نے کہا کہ ان ملاقاتوں نے عالمی ترقی اور خوشحالی کے لیے اُن کے مشترکہ عزم کو مزید مستحکم کیا ہے۔

جناب مودی نے برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، فرانس کے صدر ایمانوئل میخوں، جرمنی کے چانسلر Friedrich Merz، جنوبی کوریا کے صدر Lee Jae-myung، برازیل کے صدر Luiz Inacio Lula da Silva اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گُتریس سے ملاقات کی۔ انہوں نے Sierra Leone کے صدر Julius Maada Bio اور سنگاپور کے وزیر اعظم Lawrence Wong سے بھی گفتگو کی۔

وزیر اعظم مودی نے انگولا کے صدر اور افریقی یونین کے چیئرمین Joao Manuel Goncalves Lourenco سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت انگولا کے ساتھ اپنی دوستی کی قدر کرتا ہے اور دونوں ممالک تجارت اور ثقافتی روابط کے فروغ دینے کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں۔ جناب مودی نے ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد علی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور ایتھوپیا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں اور ترقیاتی تعاون نے اِن تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ویتنام کے وزیر اعظم Pham Minh Chinh کے ساتھ ملاقات میں جناب مودی نے بھارت اور ویتنام کے درمیان ایک مضبوط اور مستقبل پر مبنی شراکت داری کے اپنے عزم کو دوہرایا۔

وزیر اعظم مودی نے عالمی تجارتی تنظیم WTO کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر Ngozi Okonjo-Iweala اور عالمی صحت تنظیم WHO کے سربراہ Tedros Adhanom Ghebreyesus کے ساتھ بھی تبادلہئ خیال کیا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔