وزیر اعظم نریندر مودی نے آج لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال کا دورہ کیا، جہاں وہ پیر کے روز قومی راجدھانی کے لال قلعہ علاقے کے نزدیک ہوئے کار دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد سے ملاقات کرنے گئے۔ وزیر اعظم بھوٹان کے اپنے دو روزہ دورے کی تکمیل کے بعد، دلّی پہنچنے کے فوراً بعد اسپتال پہنچے۔ جناب مودی نے زخمیوں کے ساتھ بات چیت کی اور تیزی سے اُن کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ اسپتال میں حکام اور ڈاکٹروں نے اُنھیں تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ جو اِس سازش کے ذمے دار ہیں، اُنھیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Site Admin | November 12, 2025 9:52 PM
وزیر اعظم نریندر مودی نے کار دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی ہے